12 جنوری 2014 - 20:30
سعد حریری تکفیری دہشتگردوں کی حمایت بند کریں: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے سعد حریری کی مغرب نواز گروہ سے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی حمایت بند کرے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے سعد حریری کی مغرب نواز گروہ سے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی حمایت بند کرے۔ شیخ نبیل قاؤق نے کہا ہے کہ لبنان میں تکفیری دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر روک لگانے سے علاقے کے تمام ملکوں اور لبنانی سیاسی پارٹیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ چودہ مارچ کے گروہ کو تکفیری دہشتگردوں کے خلاف قومی موقف اپنانا چاہیئے۔ شیخ نبیل قاؤق نے کہا کہ سعدی حریری کا چودہ مارچ گروہ، لبنان میں تکفیری دہشتگردوں کی موجودگي کا بنیادی سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودہ مارچ کے رہنماؤں کی صیہونی حکام اور تکفیری دہشتگرد سرغنوں سے ملاقاتوں سے صاف واضح ہے کہ حزب اللہ کو ان تینوں محاذوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، تمام سیاسی گروہوں کی مشارکت سے قومی اتحاد کی حکومت کے حق میں ہے کیونکہ اس طرح کی حکومت لبنان میں امن و استحکام اور قومی سطح پر اتحاد قائم کرسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲